پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے معاشی بہتری بارے پاکستان کی فراہم کردہ معلومات مشکوک قرار دے دیں

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے معاشی بہتری کے حوالے سے پاکستان کی فراہم کردہ معلومات مشکوک قرار دے دیں،آئی ایم ایف کا کہنا ہے گذشتہ مالی سال کی بیلنس شیٹ کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کا ایک اور مطالبہ،آئی ایم ایف حکام کہتے ہیں پاکستان نے مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں بجٹ خسارے کے جو اعدادوشمار فراہم کئے، ان پر شک ہے۔حکو مت کے مطابق بجٹ خسارہ 14کھرب 50ارب روپے رہا۔ابتدا میں بجٹ خسارہ 18کھرب روپے بتایا گیا تھا۔خسارے میں اتنی نمایاں کمی کیسے ہوگئی؟تین رکنی وفد پاکستان کی بیلنس شیٹ کا آڈٹ کرے گا۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے حکومتی اعدادوشمار کوتنقید کا نشانہ بنایا۔سابق وزیر خزانہ نے بھی خسارہ 8.5فیصد سے کم ہوکر5.3فیصد آنے پر حیرت کا اظہار کیا۔بہرحال اب تحقیقات ہوں گی تو معلوم ہوگاکہ اصل کہانی کیا ہے۔اگر حکومت کے فراہم کردہ اعدادوشمار غلط ثابت ہوگئے، تو نہ صرف عالمی مالیاتی فنڈ سے پچاس کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کھٹائی میں پڑ جائے گی، بلکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی قرضے کا حصول انتہائی مشکل ہوجائے گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…