اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ہندوستانی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بھارت کی طرف سے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ میں شہریوں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بھر پور جواب دینے اور جارحیت پر احتجاجاًہندوستانی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی جارحیت کا مسلسل سامنا ہے۔ دشمن اتنا مکار اور سفارتی اخلاقیات سے عاری ہے کہ بین الاقوامی معاہدوںکا اسے زرا بھی خیال نہیں۔ اس لئے ضروری ہوگیا ہے کہ اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ہندوستان دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں اپنے حامیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے پریشان ہے۔ اس لئے بھارت کی ہٹ دھرم قیادت ان معاملات سے حکومت اور فوج کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ لیکن اسے واضح ہونا چاہیے کہ پاکستان اپنی بقا کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ ہندوستان اور افغانستان مل کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر انہیں ناکامی کے ساتھ بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیئے۔اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کوبھی بھارتی زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…