منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چھوٹی بیٹی نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی پرچم کیوں لہرایا؟ شاہد آفریدی نے خود ہی بتا دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2022 میں چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کی بیٹی کو 4 ستمبر کے روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔اس حوالے سے ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی سے ان کی چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنے نے ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور بتایاکہ اسٹیڈیم میں پاکستان کے جھنڈے دستیاب نہیں تھے، اس لیے ان کی بیٹی نے بھارت کا جھنڈا لیا اور اسے لہرانا شروع کردیا۔شاہد آفریدی کے مطابق ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی تماشائیوں کا ہجوم صرف 10 فیصد تھا جبکہ اہلیہ لائیو کرکٹ دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو موصول ہوئی لیکن تذبذب کا شکار تھا کہ اسے شیئر کرناچاہیے یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…