بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدر واپس وطن پہنچ گئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2022 |

کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں مظاہروں اور احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 73 سالہ سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے جولائی میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

اور مظاہروں کے سبب ملک سے فرار ہوئے تھے۔ سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں قیام پذیر تھے جہاں سے وہ واپس اپنے وطن پہنچے ۔سری لنکا کے سابق صدر کی واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر سابق صدر سے کچھ وزرا نے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں ایندھن اور غذائی اشیا کی قلت نے شدید معاشی بحران پیدا کردیا تھا اور ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کئے گئے تھے۔اس موقع پر سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے فوج کی نگرانی میں سری لنکا سے فرار ہوئے تھے، غیر مسلح ہجوم نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بھی بول دیا تھا۔سابق صدر نے تھائی لینڈ جانے سے پہلے سنگاپور سے اپنا استعفی بھجوا دیا تھا۔ سری لنکا میں مظاہروں اور احتجاج کے بعد ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 73 سالہ سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے جولائی میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کے سبب ملک سے فرار ہوئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…