بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

طبی ماسک اور دستانوں کو تلف کرنے کا نیا طریقہ دریافت

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(این این آئی) کووڈ-19 سے بچا کے لیے اربوں کی تعداد میں استعمال ہونے والے کورونا ماسک، آئسولیشن گان اور ربڑ کے دستانے جن کو ہر ماہ زمین کی بھرائی میں استعمال کیا جارہا تھا، ان کو تلف کرنے کے لیے نئی راہ دریافت کرلی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق

یہ اشیا کانکریٹ میں مل کر اس کو روایتی مرکب کی نسبت 20 فی صد زیادہ مضبوط کرسکتی ہیں۔میلبرن کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی جانب سے بتائے گئے اس نئے طریقیمیں یہ حفاظتی اشیا(جن کو پی پی ای کہا جاتا ہے) کو باریک کاٹ کر سیمنٹ میں مختلف مقدار میں یعنی 0.1 فی صد سے لے کر 0.25 فی صد تک ملانا ہوتا ہے۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ ربڑ کے دستانوں نے کانکریٹ کی مضبوطی کو 22 فی صد تک بڑھایا، آئسولیشن گان نے کانکریٹ کو موڑے جانیکے دبا کوبرداشت کرنے کی صلاحیت میں 21 فی صد، فشاری دبا کو 15 فی صد اور لچک کو 12 فی صد زیادہ باصلاحیت بنایاجبکہ فیس ماسک نیفشاری دبا کی برداشت کو17 تک بڑھایا۔ان اشیا کا نیا استعمال روزانہ کے 54 ہزار ٹن پی پی ای کچرے کو ٹھکانے لگانے میں مدد دے گا جو روزنہ عالمی سطح پر زمین میں ڈالا جاتا ہے۔محققین کی ٹیم نے واضح کیا کہ دنیا بھر میں روزانہ تقریبا 129 ارب ماسک کچرے میں پھینکے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ماحولیات کا تحفظ کرنے والوں میں تشویش پائی جاتی ہے کیوں کہ یہ زمین کی بھرائی کی جگہوں پر ٹیلوں کی صورت اختیار کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…