جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جس دن عمران خان نے کہا شہباز شریف کو اسلام آباد میں ہی بند کر دو ہم انہیں ادھر ہی بند کر دیں گے، مونس الٰہی

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے گجرات میں کنجاہ ہاؤس آمد پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خیر مقدم کیا-سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سابق ناظم چودھری ریاض اصغر، اسد عمر،فیصل جاوید، شبلی فراز،حافظ فرحت عباس،

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے -چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا- چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے اقدامات سے آگاہ کیا -عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات کو سراہااور کہا کہ چودھری صاحب۔۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آپ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔عمران خان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات کو ہر سطح پر پذیرائی ملی ہے۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے مربوط انداز سے ریسکیو اینڈ ریلیف کام کیا۔پاک فوج، پولیس، انتظامیہ، ریسکیو1122 اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کی مشترکہ کوششوں کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔عمران خان کی قیادت اور رہنمائی میں سیلاب متاثرین کی آبادی کاری کا کام بھی بطریق احسن پورا کریں گے۔اس سے قبل سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے گجرات میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ جس دن عمران خان نے کہا شہباز شریف کو اسلام آباد میں ہی بند کر دو ہم ادھر ہی بند کر دیں گے، مریم بی بی گجرات میں کارنر میٹنگ کے لیے آئی تھیں، انہوں نے بہت باتیں کیں، میں مریم بی بی کو بتانا چاہتا ہوں،

انہوں نے جلسی کی، یہاں دیکھ یہ اصل میں یہ جلسہ ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم بی بی سن لیں! ابا جی، چچا جی اور ککڑی، پی ڈی ایم سمیت سب مل جائیں تو عمران خان کے برابر نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی چیئر مین کو یقین دلاتا ہوں میانوالی سے زیادہ لیڈ گجرات سے ملے گی، عمران خان سے درخواست ہے نوجوانوں کو سمجھائیں بچوں کو سمجھائیں، بڑوں کی عزت کریں، گھر میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن یہ اختلافات تہذیب کے دائرے میں رہ کر ہونے چاہئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…