منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان پیش ہو گئے عبوری ضمانت منظور

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12ستمبر تک توسیع کی درخواست منظور کر لی۔خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف

کے چیئرمین عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بابر اعوان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکم پر عمران خان کمرہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔ سماعت کے دوران جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ عمران خان کا تعلق کس دہشتگرد تنظیم سے ہے یا ان سے کون سی کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جج صاحب ان سے پوچھ لیں ہر روز نئی دفعہ لگاتے ہیں تاکہ ہم ایک بار کیس کو دیکھ لیں جس پر جج نے کہا یہ ہر دس دن کے اندر کوئی دفعہ لگاتے رہیں گیاگر کوئی سیکشن لگانے ہیں تو ابھی سے کرلیں۔ اس موقع پر بابر اعوان نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ کوئی دفعہ رہ تو نہیں گیا؟ اس موقع پر عدالت نے کہا کہ دہشت گردی کے علاوہ سارے سیکشن قابل ضمانت ہیں ،کیس کی سماعت نو بجے ہوئی تو عمران خان کمرہ عدالت میں موجود نہیں جس پر جج نے کہا کہ عمران خان کا کمرہ عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔

اسلام آباد پولیس روزانہ لکھتی ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت نہیں آئے اس موقع پر عدالت نے عمران خان کو دن 12 بجے طلب کیا دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ عمران خان کے درج مقدمہ میں جو دفعات لگی ہین ان میں ضمانت منظور کر لیتے ہیں جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے کسی کو جلانے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے؟

جس پر بابر اعوان نے کہا کہ ہمارے ساتھی شہید ہوئے ہم نے عدالت نہیں چھوڑی ہمارے ساتھیوں کی شہادت پر آج تک کچھ نہیں ہوا، مگر سابق وزیر اعظم پر مقدمہ بنایا۔ عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض نئی دفعات میں بھی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ 12 ستمبر کو حتمی دلائل دیں، اْسی روز آرڈر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…