لندن(آن لائن ) برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے کہا کہ کلائٹمنٹ چینج میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وہ ترقی یافتہ ممالک کی لالچ کی قیمت تباہ کن سیلاب کی شکل میں ادا کر رہا ہے۔پاکستان میں صورت حال پر برطانیہ کی
رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گرین ہاؤس کے عالمی اخراج میں پاکستان کا صحہ صرف ایک فیصد ہے لیکن پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں کا بدترین سامنا کرنے والے سرفہرست 10 ممالک میں ہوتا ہے۔برطانوی رکن اسمبلی نے مزید لکھا کہ پاکستان میں 7 ہزار 273 گلیشیئرز ہیں جو قطب شمالی کے بعد تعداد میں سب سے زیادہ ہیں اور اب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یہ تیزی سے پگھل رہے ہیں۔کلاڈیا ویب نے اعتراف کیا کہ پاکستان ہماری (ترقی یافتہ ممالک) کی لالچ کی قیمت چکا رہا ہے۔خیال رہے کہ ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں جن کا گرین ہاو?س کے عالمی اخراج میں حصہ کہیں زیادہ ہے اور کاربن ڈائی ا?کسائیڈ کے اخراج سے موسم میں بدترین تغیر ا?یا ہے لیکن اس خمیازہ پاکستان جیسے ممالک بھگت رہے ہیں