اسلام آباد(این این آئی/آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے نیویارک سے اپنے بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر اور نیویارک واپسی 11 ستمبر کو متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تاریخی تباہ کن سیلاب کے پیش نظر اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہنگامی دورہ پاکستان کا فیصلہ کیاہے،انتونیو گوٹیرس 2 ستمبر جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچیں گے، ترجمان سیکرٹری جنرل کیمطابق اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔سیکرٹری جنرل بے گھر خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔انتونیو، انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کیساتھ حکومتی امدادی کاوشوں میں تعاون بڑھانے پر غور کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے دورہ کا خیرمقدم کیاہے۔جاری بیا ن میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا یہ اہم دورہ ہے، آفت کے اثرات کو اجاگر، عالمی امداد متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔سیکرٹری جنرل کا دورہ سیلاب متاثرین کے مصائب کم کرنے کی اجتماعی کاوشو ں کو تقویت دے گا۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے استقبال کے منتظر ہیں