راولپنڈی(این این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی قومی ٹیم کے مقابلے کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب 2 ٹیمیں اتنے بڑے میچ کو آخری گیند تک لے جائیں تو مداح بھی جیت جاتے ہیں کیوں کہ ہم ایسا ہی میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔