پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں نام پیدا ہوگا، اسحاق ڈار

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) کراچی ، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے انضمام کے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کردیے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کے تحت تینوں ایکس چینجز ایک ٹریڈ فلور پر ہی کام کریں گی ، ایس ای سی پی نے تینوں اسٹاک ایکس چینج کے انضمام کے چیلنج کو پورا کیا ہے ، میں تمام اسٹیک ہولڈر کو تاریخی موقع پر مبارک باد دیتا ہوں ، آج کے بعد پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا نام پیدا کرے گا ، پاک اسٹاک ایکس چینج عالمی دنیا میں اپنا ایک نام پیدا کرے گا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری پہلا ہدف تھا کہ اداروں کے بڑے عہدے دار اہل افرا ہوں ، دوسرا یہ کہ معیشت میں استحکام لایا جاسکے ، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس میں کامیاب ہوسکیں ، پاکستان کے قرضے 173 کھرب سے تجاوز کرچکے ہیں ، 122کھرب اندرونی اور 51کھرب بیرونی قرضے ہیں ہماری شروع سے ترجیح ہے کہ پاکستان کو قرضوں سے پاک کیا جائے تاکہ معاشی ترقی کا عمل تیز ہوسکے ، انہو ں نے کہا کہ قانون پر عملدار نہ ہونے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، اگر ہم سب مل کر پاکستان کے لیے نیک نیتی سے کام کریں تو ہم ضرور کامیاب ہونگے ، اسحاق ڈار نے کہا کہ میں پہلے اس پر قانون بنانا چاہتا تھا ، میرے پاس وقت کم ہے اور مجھے وطن کیلئے بہت سے کام کرنا ہیں ، انشاءاللہ جلد پاکستان کا نام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…