ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ایٹمی پلانٹ پر روسی بمباری، بجلی بند ہونے سے دنیا بڑی تباہی سے بچ گئی

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(آن لئائن ) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے نزدیک روسی بمباری سے دھماکا ہوجاتا لیکن خوش قسمتی سے عین اسی وقت بجلی گھنٹوں کے لیے منقطع ہوگئی اور دنیا تابکاری کی تباہی سے بال بال بچ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا کہ روسی گولہ باری سے قریبی کوئلے کے پاور اسٹیشن کے راکھ کے گڑھوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے زاپوروزہیا پلانٹ کا پاور گرڈ سے رابطہ منقطع کر دیا۔ولودیمیر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ اس طرح ایٹمی پلانٹ کی بجلی منقطع ہوگئی اور اس وقت روسی بمباری بھی جاری تھی۔ اگر حادثاتی طور پر بجلی منقطع نہ ہوتی تو ایٹمی پلانٹ میں دھماکا ہوجاتا اور دنیا کو تابکاری اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یوکرین کے صدر نے ایٹمی پلانٹ کے تکنیکی ماہرین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بجلی منقطع ہونے پر بیک اپ ڈیزل جنریٹرز نے پلانٹ میں کولنگ اور حفاظتی نظام کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔صدر زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ روس نے یوکرین اور تمام یورپی باشندوں کو ایسی صورت حال میں ڈال دیا ہے جو تابکاری کی تباہی سے ایک قدم کی دوری پر ہیں۔ جب تک روس کے فوجی اس جوہری پاور اسٹیشن پر رہیں گے تو عالمی تابکاری کی تباہی کا خطرہ برقرار رہے گا۔اس حوالے سے یوکرین کی سرکاری نیوکلیئر کمپنی اینرگواٹم نے بتایا کہ پلانٹ کی اپنی ضروریات کے لیے بجلی اب یوکرین کے بجلی کے نظام سے لائن کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے

جس کے لیے پلانٹ کے دو کام کرنے والے ری ایکٹروں میں سے ایک کو اس گرڈ سے دوبارہ جوڑ دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب مقبوضہ قصبے اینر ہودر میں تعینات روسی فوج کا ایک اہلکار ولودیمیر روگوف نے اس واقعے کا ذمہ دار یوکرین کی مسلح افواج کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یوکرین فوج کی وجہ سے پلانٹ کے قریب جنگل میں آگ لگی۔خیال رہے کہ روس نے فروری میں یوکرین پر حملہ کیا تھا اور اگلے ہی ماہ مارچ میں ایٹمی پلانٹ پر قبضہ کر کے کنٹرول حاصل کرلیا تھا تاہم اس کو چلانے والا عملہ اب بھی یوکرائنی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…