پاکستانی عوام ہماری ترجیح، مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،آرمی چیف

27  اگست‬‮  2022

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی عوام کی حفاظت اور بہبودسب سے پہلے ہے،سیلاب سے متاثرہ ہر ایک فرد تک رسائی اوراسکی بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، چاہے کتنی ہی کوششوں کی ضرورت ہو،

پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف گوٹھ سدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں گئے اور سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت میں گھرے مردوں، خواتین اور بچوں کی خدمت میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمارے ملک کے لوگوں کی حفاظت اور فلاح سب سے پہلے آتی ہے اور ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ سیلاب سے متاثرہ ہر ایک فرد تک نہ صرف پہنچا جائے گا بلکہ اس کی بحالی نہ ہو جائے، چاہے اس میں کتنی ہی کوشش کیوں نہ کی جائے۔ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو،ریلیف اور لوگوں و انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہمیں حکم کا انتظار کیے بغیر اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں تک پہنچنا چاہیے اور اس قدرتی آفت پر قابو پانے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…