ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں بارش اور سیلاب سے اموات پر سعودی عرب کا اظہار یکجہتی

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ،اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے اموات پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہار

تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بارش اور سیلاب کے باعث لوگ جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش و سیلاب سے مزید 82 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ملک بھر میں اس سال سیلابی صورت حال سے اب تک 937 اموات ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب بارشوں سے تباہ حال علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا۔وزیراعظم فنڈ میں عطیات نقد، چیک، آن لائن اور پیمنٹ کمپنیوں کے ذریعے بھیجے جاسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فنڈ ملکی اور بین الاقوامی امدادی رقم وصول کرنے کیلئے ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ عطیات وصولی کیلئے پرائم منسٹرز فلڈ ریلیف فنڈ اکانٹ 2022 کھول دیا ہے، فنڈ کا انتظام این ڈی ایم اے جبکہ کھاتے اکانٹنٹ جنرل آف پاکستان کے ذمے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…