اسلام آباد(نیوزڈیسک) چین کی پاور کمپنی کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر پانی اور بجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے باہمی دلچسپی کے مختلف منصوبوں پر غور کیا گیا۔ چین کے وفد نے دریائے سندھ پر پانی سے بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر 35 ہزار میگا واٹ کے 8 مںصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے جبکہ منصوبوں پر کام شروع کرنے سے پہلے واپڈا سے ڈیٹا مانگ لیا ہے۔ وزیر پانی و بجلی نے واپڈا کو ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ –