اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باعث پاکستان میں بھی قیمت کم کرنے کی تجویز تیار کی جا رہی ہے۔ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ تجویز کے مطابق لائٹ ڈیزل 5 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے پانچ روپے، مٹی کا تیل چار روپے، ہائی آکٹین سات روپے جبکہ پٹرول چھ روپے پندرہ پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں نمایاں کمی نہ کرنے پر عوام میں شدید ردعمل پایاجاتاہے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کم از کم 20روپے کمی کی جائے۔