جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما ئوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اعلان کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شرقپورشریف سے سابقہ چیئر مین فیض پور کلاں ملک منظور مرحوم کے صاحبزادگان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ملک جہانگیر منظور ،ملک ذولفقار علی اپنے تمام ساتھیوں میاں محمد ارشد جوئیہ، میاں محمد مرتضی جوئیہ، محمد فوجی کونسلر، محمد بوٹا

کونسلر، محمد اکبر سیفل ،ملک صغیر جاناں، محمد اقبال خواجہ، ملک حمید شہابے کا، فتوالہ محمد نوید، فتوالہ محمد جمیل بھولے شاہ محمد شاہد بٹ بھٹو حکیم کونسلر وائس چیئرمین چوہدری عنصر علی پروفیسر محمود ملک مقبول احمد شرقپور کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف حاجی علی اصغر منڈا گروپ میں شامل ہو گئے اورحلقہ پی پی 139 ضمنی انتخاب پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کی مکمل حما یت کااعلان کر دیا ہے ۔تحریک انصا ف میں شمو لیت اختیارکرنے والے ملک ذوالفقار علی نے کہاکہ ہم ضمنی انتخابا ت میں پی ٹی آئی کے امیدوار میاں ابوبکر شر قپوری کی مکمل حما یت کااعلان کر تے ہیں ۔ قوم باشعور ہو چکی ہے ملک کی تعمیر و تر قی اور بے روزگاری مہنگا ئی کے خا تمے کیلئے پی ٹی آئی کی بطور پار ٹی کے کردا ر کو فرامو ش نہیں کیاجا سکتا و قت کی ضرورت ہے کہ ہم پی ٹی آئی کا سا تھ دیں تاکہ ملک حقیقی معنو ں میں تر قی کے راستے پر گامزن ہو سکے ۔ ضمنی انتخابا ت میں میاں ابو بکر شرقپوری کی جیت یقینی ہے۔11ستمبر کا سور ج میاں ابو بکر کی فتح اورمخا لفین کی عبر تناک شکست کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…