ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم سے اقومِ متحدہ کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنئیس کی ملاقات

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اقومِ متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنئیس نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس میںپاکستان اور اقوامِ متحدہ کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بشمول اقوامِ متحدہ کے Sustainable Development Goals Cooperation Framework, سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے مقصد اور چارٹر میں تفویض کردہ اصولوں کی پاسداری کیلئے پاکستان کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، وزیرِ اعظم نے پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعاون بالخصوص امن مشن ، انسانی ہمدردی کے اقدامات، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کیلئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کے اقدامات کو اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے ایجنڈا 2030 اور Sustainable Development Goals (SDGs) کے حصول کیلئے تعاون میں اقوامِ متحدہ کے کلیدی تعاون پر شکریہ ادا کیا، وزیرِ اعظم نے پاکستان میں حالیہ بارشوں و سیلاب سے تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ترجیحی بنیادوں پر سیلاب زدگان کی فوری مدد و بحالی کیلیے اقدامات اٹھائے،جولین ہارنیئس نے وزیرِ اعظم کو اقوامِ متحدہ کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں بشمول پائیدار ترقی، انسانی ہمدردی کے تحت مدد، ماحولیاتی تحفظ، غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا. انہوں نے اقوامِ متحدہ کے پاکستان کی پائیدار ترقی اور COVID-19 سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکلنے میں مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جولین ہارنئیس جنوری 2020 سے پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. وہ اقوامِ متحدہ کی کنٹری ٹیم، جس میں تمام UN ایجنسیاں، فنڈز، پروگرام شامل ہیں ، کی سربراہی کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور منصوبوں سے اقوامِ متحدہ کے ملک میں اقدامات کی ہم آہنگی یقینی بنا رہے ہیں۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…