منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عامر لیاقت کی وفات کسی ڈپریشن یا ذہنی تنائو کے سبب نہیں ہوئی،ان کو پیسے کیلئے قتل کیا گیا، دانیہ ملک کی والدہ نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرحوم اینکرعامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ نے کہاہے کہ عامر لیاقت کی وفات کسی ڈپریشن یا ذہنی تنائو کے سبب نہیں ہوئی، 5 جون کو ہماری صلح ہو چکی تھی، عامر لیاقت خوش اور بہتر محسوس کر رہے تھے،عامر لیاقت کو پیسوں کے لیے قتل کیاگیا،عامر لیاقت کے موبائل کا فارنزک کروایا جائے، فرانزک سے سارا سچ سامنے آ جائے کہ پیسہ کہاں گیا۔

مرحوم اینکرعامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئے دعوے اور انکشافات کیے گئے ہیں۔ٹک ٹاکر دانیہ ملک عامر لیاقت کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا سے دور اور عدت میں ہیں، ان کا سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام بھی بند ہے۔دانیہ ملک کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ، ڈاکٹر بشری اقبال پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔دانیہ ملک کی والدہ سلمی نے دعوی کیا ہے کہ عامر لیاقت نے پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی، انہیں اسلام آباد میں 40 کروڑ روپے ملے تھے، یہ پیسہ کہاں سے آیا تھا کس نے دیا تھا یہ تو انہیں معلوم نہیں مگر عامر لیاقت نے 40 کروڑ وصول کیے تھے، ان کے کسی ایک اکائونٹ میں 3 کروڑ اب بھی موجود ہوں گے باقی پیسے گھر میں ہوں گے۔ویڈیومیں دانیہ کی والدہ کے ہاتھ میں ایک پرچہ بھی دیکھا جا سکتا ہے،جس میں وہ بتارہی ہیں کہ اس میں عامر لیاقت کے موبائل کی تفصیلات ہیں، انہوں نے اس پیسے کی ناصرف تصویریں لی تھیں بلکہ لین دین بھی کی تھی۔

دانیہ ملک کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیانات میں عدالتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر لیاقت کے موبائل کا فرانزک کروایا جائے، فرانزک سے سارا سچ سامنے آ جائے کہ پیسہ کہاں گیا اور آیا عامر لیاقت کو پیسوں کے لیے کس نے قتل کیا۔سلمی نے اپنے ویڈیو بیانات میں عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ بشری پر الزام لگایا ہے کہ جب ساری دنیا عامر لیاقت کو ستا رہی تھی اس وقت بشری اقبال یا ان کے بچے کہاں تھے۔

برے وقتوں میں کبھی کسی بچے یا بیوی نے عامر لیاقت کا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت کی وفات کسی ڈپریشن یا ذہنی تنائو کے سبب نہیں ہوئی، 5 جون کو ہماری صلح ہو چکی تھی، عامر لیاقت خوش اور بہتر محسوس کر رہے تھے۔اب عامر لیاقت کی وفات کے بعد بچے اور بیوی ایک رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ پوسٹ مارٹم سے میت کو تکلیف ہوگی۔

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے ہی سچ سامنے آئے گا۔ہمیں ہمارے قریبی رشتہ دار، ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت کا بازو اور پسلیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں۔والدہ دانیہ ملک نے اپنے دعوئوں میں مزید کہا کہ دانیہ ملک اور عامر لیاقت کی صلح ہو چکی تھی، 9 جون کو وفات ہوئی اور 5 کو یہ طے ہو چکا تھا کہ میری اہلیہ اور ساس (دانیہ ملک اور ان کی والدہ)میرے پاس آ جائیں یا میں آجاتا ہوں۔

عامر لیاقت نے بتایاتھا کہ میرے پاس اب پیسے ہیں، اب میں ایک کمرے میں بند نہیں رہوں گا، عامر نے دانیہ سے کہا تھا کہ ہم اپنا نیا گھر لیں گے اور اچھی زندگی گزاریں گے۔دانیہ کی والدہ نے کہا کہ بشری اقبال کے پاس جس مہنگے ترین گھر کی فائل تھی وہ بھی عامر لیاقت کو واپس مل چکی تھی، بس پھر 4دن کے بعد عامر لیاقت کا قتل ہو گیا تھا۔عامر لیاقت نے دانیہ کو میسج کیا تھا کہ اب ہم دونوں ایک ہونے جا رہے ہیں اور ایک اچھی زندگی گزاریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…