ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین اعزاز

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے ایک اور اعزاز ، یو اے ای کے اعلی ترین اعزاز آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا گیا،یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا، آرمی چیف کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب، روس، ترکی، اردن اور بحرین کے اعلیٰ اعزازات سے نوازا جا چکا ہے،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے ،جہاں متحدہ عرب امارات کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے ،یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا، اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات بھی ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی ، جبکہ مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے قرار دیا گیا کہ پاکستان اور یو اے ای میں خوشگوار تعلقات اور گہرا بھائی چارہ ہے، اور یہ تاریخی تعاون ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس سے قبگل سعودی ولی عہد نے 2022ئ￿ میں میڈل آف ایکسلینس سے نوازا ، جبکہ بحرینی ولی عہد نے 2021ئ￿ میں بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ، کنگ عبداللہ دوئم نے 2019ئ￿ میں اردن کے آرڈر آف ملٹری میرٹ اردن ، 2017ئ￿ میں ترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سمیت 2018ء میں روسی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…