لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے نیو ٹی وی کو خیر باد کہہ دیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نیو نیوز کے ساتھ ساڑھے چھ سال کا سفر ختم، علیحدگی کی وجوہات اور داستان کسی اور وقت پر چھوڑتا ہوں لیکن جس شخص کی وجہ سے یہ عرصہ خوبصورت ہوا، اس کا شکریہ قرض ہے اور وہ ہے نصراللہ ملک، اللہ اسے دنیا و آخرت میں کامیاب کرے۔