ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں رقص پر برہم

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہوگئے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے اہل وطن کو آزادی کی مبارک باد دی اور مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یوم آزادی مبارک! لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مرد وخواتین کے رقص پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…