ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا پولیس نے سوات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف کرلیا

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا پولیس نے سوات کے دور دراز علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق سوات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز سے باخبر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق

پولیس نے بتایا کہ سوات کے کچھ افرادجوپہلے افغانستان میں تھے، اب سوات کے دور درازپہاڑی علاقوں میں موجود ہیں جبکہ سوات مکمل طور پر سول انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔پختونخوا پولیس کے مطابق عوام کے اس خدشے سے واقف ہیں کہ سوات 9ـ2008 کے دور میں واپس آسکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق سوات کے پرامن معاشرے میں کسی بھی دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں، سوات میں امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کی واپسی کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔دوسری جانب سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرکے سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا تھاکہ خیبر پختونخوا میں صوبائی وزرا کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دھمکیاں آرہی ہیں، ہمارے لوگوں کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہاہے؟ اس میں بھی ایک سازش ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…