اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ میرا موقف لینا ہے تو پنجاب میں ہماری حکومت ہے، کے پی میں ہماری حکومت ہے، گلگت بلتستان ہمارے پاس ہے، کشمیر میں ہماری حکومت ہے، تو 27 کلومیٹر اسلام آباد ہم ان کے لئے جیل بنا دیں گے، عمران خان ایک کال دیتا ہے تو پاکستان کے ہر شہر میں ہزاروں لاکھوں لوگ نکل آتے ہیں، یار سمجھ جائو آپ ہار چکے ہو، سمجھ جائو قوم جاگ چکی ہے، سمجھ جائو کے فیصلہ ہو چکا ہے۔