پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین نے معیشت کے استحکام کے لیے شرح سود میں کمی کر دی

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے اپنی معیشت کو استحکام دینے کے لیے شرح سود میں مزید کمی کر دی ہے۔پیپلز بینک آف چائنا نے بازارِ حصص میں دو دن سے جاری مندی کے بعد اپنے لینڈنگ ریٹ کو 0.25 فیصد سے 4.6 فیصد پوائنٹس تک کم کر دیا ہے۔پیپلز بینک آف چائنا نے گذشتہ نومبر سے شرح سود میں پانچویں بار کمی کی ہے اور حالیہ کمی کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔چین کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی بازار حصص میں آنے والی مندی کے بعد اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ڈو جونز کے انڈیکس میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح منگل کو کاروبار کے اختتام پر لندن کے فٹسی 100 انڈکس میں تین فیصد، جرمنی کے ڈیکس میں پانچ فیصد اور پیرس کے انڈیکس میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔یورپ کے دیگر بازارِ حصص جن میں لسبن، میڈریڈ، ماسکو اور میلان شامل ہیں میں بھی کاروبار کے اختتام پر تیزی آئی۔پیپلز بینک آف چائنا کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کا مقصد ’فنانسنگ کی سماجی قیمت کو فروغ اور حقیقی معیشت کی پائیداری اور صحت مند پیش رفت کی حمایت کرنا ہے۔‘ادھر معاشیات کے ماہرین نے پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو سراہا ہے۔جے پی مورگن کی جانب سے ایک تحقیقی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے فیصلے کو متعدد سرمایہ کاروں کی جانب سے واجب تصور کیا جائے گا۔سنگا پور کے ایک سرمایہ کار جِم راجرز کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں چین کے بازار میں آنے والا خوف بہت جلد ختم ہو جائے گی۔واضح رہے کہ چین کے بازارِ حصص شنگھائی کمپوزٹ میں منگل کو مزید 3.2 فی صد کی کمی واقع ہوئی جبکہ پیر کو یہ بازار ڈرامائی طور پر ساڑھے آٹھ فی صد گر گیا تھا۔گذشتہ روز پیر کو یورپ اور امریکہ کے سٹاکس میں بھی شدید مندی دیکھی گئی۔عالمی طور پر اس مندی کی وجہ چینی معیشت کی ترقی کی رفتار میں سست روی کا خوف تھا کہ اس کی وجہ سے عالمی معیشت میں گراوٹ آ جائے گی۔صارفین اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ جو کمپنیاں چین پر زیادہ انحصار کرتی ہیں وہ اس رجحان سے متاثر ہوں گی کیونکہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور سامان تجارت اور تجارتی خدمات برآمد کرنے میں بھی دوسرے نمبر پر ہے۔چین کے مرکزی بینک نے ملک کی کرنسی ’یوان‘ کی قدر میں دو ہفتے قبل کمی کی تھی جس سے ان خدشات کو تقویت ملی کہ ملکی معیشت میں آنے والی سست روی اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…