کچرا اٹھانے والا برانڈیڈ تھیلا
بارسلونا(این این آئی) چند روز سے انسٹاگرام اور فیس بک کے صارفین کچرا اٹھانے کے ایک برانڈڈ تھیلے پر بحث کر رہے ہیں۔
یہ تھیلا اسپین کے مشہور فیشن برانڈ، بیلنشیاگا نے موسمِ سرما کے لیے اپنی مصنوعات کی تشہیر کی ہے جن میں ایک کچرے والی تھیلی کو ٹریش پاچ کا خوش نما نام دے کر اس کی قیمت 1790 ڈالر رکھی ہے جو پاکستانی روپوں میں چار لاکھ 17 ہزار روپے بنتی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس پر لوگوں نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کچرا جمع کرنے والا دنیا کا مہنگا ترین تھیلا قرار دیا ہے۔
سب سے پہلے فیشن کی خبریں دینے والی ایک ویب سائٹ ہائس نوبائٹی نے اس کی کچھ تصاویر اور قیمت پوسٹ کی تھیں۔ جس پر لوگوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض کچرا اٹھانے والا ایک تھیلا اتنا مہنگا کیونکر ہوسکتا ہے۔