جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس مفتاح اسماعیل نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجر رہنمائوں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔

مذاکرات میں وفاقی وزیرفیصل سبزواری،وسیم اختر معاونت کیلئے موجود تھے۔وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے تاجروں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے مطالبہ کیا کہ بلزمیں غیرمنصفانہ فکس سیلزٹیکس فوری ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور درآمدات میں ای فارم کی شرط ختم کی جائے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ امپورٹ مال فوری کلیئرکرنے کیلئے بینکوں کوزرمبادلہ فراہم کیا جائے اور 545ایس آراوکے تحت درآمد پر پابندیاں ختم کی جائیں۔تاجروں نے تحریری تجاویز و شکایات وزیر خزانہ کو پیش کیں، جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی بلوں سے فوری متنازع فکس سیلز ٹیکس ریٹیلرز ختم کرنے کا اعلان کیا، 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے،رد بدل پر میٹنگ کریں گے ، اب آئندہ بھی بجلی بلوں میں فکس سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ میں مزید تاجروں کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…