پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سٹاک ایکسچینج ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،آج معاہدے پر دستخط ہونگے

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کی تینوں سٹاک ایکسچینجوں ‘ کراچی سٹاک ایکسچینج ، لاہور اسٹاک ایکسچینج اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹیوں نے تینوں سٹاک ایکسچینجوں کو انٹی گریٹ کرتے ہوئے قومی سٹاک ایکس چینج ’ پاکستان سٹاک ایکس چینج بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کےلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مو جودگی میں جمعرا ت 27اگست‘ کو ایک باقاعدہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پردستخط کیا جائے گا۔ تینوں سٹاک ایکسچینجزکی ڈی میچولائزیشن کمیٹیوں کا مشرکہ اجلاس منگل کے روز سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان میں ہوا ۔ اجلاس میںچئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تینوں سٹاک ایکس چینجز کو ملا کر پاکستان سٹاک ایکس چینج بنانے پر اتفا ق کیا گیا۔ اجلاس میں کیپٹل مارکیٹ کو ترقی دینے کے طریقوں پربھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے اس عالمی رجحان پر بھی بات کی جس کے تحت چھوٹے سٹاک ایکس چینجوں کوملا کر یکجا کیا جا رہا ہے۔ شرکا میں اس بات پر عمومی اتفاق تھا کہ حکومت نے منصفانہ ‘مستعد اور شفاف کیپٹل مارکیٹ کا جو وژن دیا ہے اس کے حصول کے لئے بین الاقوامی معیار کے ایک قومی سٹاک ایکس چینج کا قیام ضروری ہے ۔ قومی سٹاک ایکس چینج کے قیام سے سٹریٹیجک سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جائیں گے جو کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…