پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے کیا نقصان ہوا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس وصولی کے بعد نجی کاروبار تیزی سے نقد لین دین اور متبادل ذرائع پر منتقل ہورہا ہے ،ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے باعث بنکوں سے 200ارب کے ڈیپازٹ ختم ہونا تشویشناک ہے جبکہ اس ٹیکس کے باعث بنکوں کی ٹرانزکشن میں30فیصد کمی واقع ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام بنکوں نے اسٹیٹ بنک کو اس سلسلہ میں تحریری طور پر اپنی پریشانی سے بھی آگاہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ اپنی ہی بنکوں میں جمع رقم پر لین دین پر حکومت کی طرف سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں کاروباری حضرات کی جانب سے سے بنکوں میں رقوم جمع کروانے اور ڈیپازٹ نکلوانے کے رجحان سے بنکنگ سیکٹر تباہ ہورہا ہے اس لیے حکومت فی الفور تاجروں کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے یہ ٹیکس واپس لے ۔ظہیر بھٹہ نے کہا کہ صنعتکار برادری ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت بنکوں سے لین دین پر فی الفور ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرے ورنہ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ وقت دور نہیں جب بنک دیوالیہ ہوجائیں گے اور حکومت کو فائدہ کی بجائے الٹا نقصان اٹھانا پڑے گا ا س لیے حکومت تاجر برادری کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے اور یہ ٹیکس واپس لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…