تائی پے (این این آئی) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے دوران جہاں چین کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کے اس دورے نے عالمی ٹریکنگ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ پروازوں کے بارے میں معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹفلائٹ ریڈار24 کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو تائیوان لے جانے والی پرواز فلائٹ ریڈار24کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پرواز بن گئی۔ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جس وقت پیلوسی کا طیارہ تائیوان کے شہر تائی پے میں اترا، اس وقت دنیا بھر میں 7سات لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ SPAR19 فلائٹ کو ٹریک کر رہے تھے، جس سے یہ Flightradar24 کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لائیو پرواز بن گئی۔پیلوسی اس وقت ایشیا کے دورے پر ہیں اور جب کہ انھوں نے یا ان کے دفتر نے تائپے کے دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم بہت سے امریکی اور تائیوانی میڈیا ذرائع نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔