اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اگست کے تیسرے ہفتے وطن واپس آئیں گے۔ واپسی سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت ممکن بنائے جائے گی۔ نوازشریف کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ مریم نواز ان کی وطن واپسی کے پروگرامات کو لیڈ کر ینگی اس سلسلے میں اگست
کے دوسرے ہفتے میں تیاریاں شروع کی جائیں گی ذریعہ کا کہنا تھا کہ ان پر بنائے گئے مقدمات سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جائیں گے اور سزاؤں میں آئین اور قانون کے مطابق رعایت حاصل کی جائے گی جب ذریعہ سے یہ معلوم کیا گیا کہ سپریم کورٹ تو پہلے ہی فیصلہ دے چْکی ہے تو ذریعہ نے حوالہ دیا کہ پنجاب کی حالیہ وزارت اعلٰی کا فیصلہ دیتے وقت سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اگر کسی جج کو لگے کہ اس سے کہیں غلطی ہوئی ہے تو وہ فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے فیصلے کی اسی نقطے کو بنیاد بنا کر نواز لیگ اعلیٰ عدالت میں رٹ دائر کرے گی۔ وطن واپسی سے قبل نوازشریف کی راہداری حفاظتی ضمانت بھی لے جائے گی۔ زریعے سے جب جاننے کی کوشش کی گئی کہ ان کی لینڈنگ کہاں ہو گی تو اس پر بتایا گیا کہ ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا قرین امکان ہے کہ وہ لاہور ائیرپورٹ پر اتریں گے کیونکہ لاہور ان کا گھر ہے اور ن لیگ کا گڑھ ہے میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور مریم نواز اس سارے عمل کو لیڈ کریں گی۔