اسلام آباد( آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ مرضی کے استعفے منظور کرنا غیرقانونی عمل ہے، یہ غیر قانونی کام پہلی بار نہیں کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ استعفے اس لیے دیئے گئے کہ
قوم کے سامنے کھل کر سازش آجائے، عمران خان ایک خوددار لیڈر ہیں وہ اس سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے، عمران خان نے قوم کو موبلائز کیا، جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں پاکستانی عوام نے سازش کو ناکام کیا، اور اب بھی ساری سازشیں ناکام ہوں گی، ان پر ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک فریق بن چکا ہے، اب غیر جانبدار نہیں بلکہ ایک پارٹی ہے۔قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا میں اس کا سمبل ظاہر کریں، جلد فیصلہ آئے گا، یہ قوم نئے مینڈیٹ کی طرف جانا چاہتی ہے، قوم فیصلہ کریں کہ قوم کا لیڈر کون ہوگا۔دوسری جانب اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے بندر بانٹ کر کے اپنی مرضی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے، سارے ملک کے سامنے لوٹوں کے علاوہ تمام تحریک انصاف کے ممبران نے استعفیٰ دیا. سب کے استعفے ایک ساتھ قبول کئے جائیںی۴