پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایپل کمپنی کو ایک دن میں 75 ارب ڈالر کا نقصان

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کو پیر کی صبح 75 ارب ڈالر کا نقصان ہوا مگر سی او ایم ٹم کک کے ایک بیان نے یہ نقصان پورا کردیا ۔ جمعہ کو کاروباری اوقات کے اختتام پر ایپل کے سٹاک مارکیٹ پر شیئرز 105.76 ڈالر پرتھے جو پیر کی صبح92 ڈالر تک گرگئے جس سے ایپل کو 75 ارب ڈالر کا نقصان ہو ا۔ جس کے بعد سی ای او ٹم کک نے وال سٹریٹ کے تجزیہ کار سی این بی سی کے جم کریم کو ایک ای میل کی جس میں بتایا گیا کہ ایپل چین میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے ہر روز چین مین کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ ملتی ہے اور آج صبح بھی یہ رپورٹ ملی ہے اور میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ ایپل کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ ، تائیوان سمیت ، گریٹر چین اس کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور اس کی ایک چوتھائی آمدنی اسی خطے سے ہوتی ہے ۔ ٹم کک نے یہ بتایا کہ چین میں گذشتہ کچھ ہفتوں کے دوران ایپل کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے اورامید کی جارہی ہے کہ ایپل کے نئے ماڈلز کی ریلیز کے بعد اس میں مزید بہتر ی آئیگی ۔ ٹم کک کے بیان کے بعد سٹاک مارکیٹ مپر ایپل کے شیئر کی قیمت دوبارہ سے 108 ڈالر تک چلی گئی اور پھر کاروباری وقت کے آخر ی آدھے گھنٹے میں 104 ڈالر پر سیٹ ہوگئی ۔ واضح رہے ایپل اور دیگر امریکی ٹیک کمپنیوں کو پیر کی صبح چین کی معیشت کے حوالے سے خدشات کے باعث سٹاک مارکیٹ پر شدید نقصان ہوا ۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…