ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ پنجاب جائیں گے لیکن واپس آئیں گے یا نہیں  اس کی گارنٹی نہیں دے سکتے، فواد چودھری

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ چودھری فواد کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ پنجاب جائیں گے لیکن واپس آئیں گے یا نہیں اس کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب آج فواد چودھری نے کہا ہے کہ

ہماری جدوجہد کا ایک حصہ مکمل ہوگیا اب دوسرا جلد مکمل ہو گا اگلے6 ہفتے کے اندر نئے انتخابات کا فیصلہ ہو جائےگا۔پنڈداد خان دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ غیرضروری طور پر سازش کر کے چلتے پاکستان کی ترقی روک دی گئی رجیم چینج نے ہماری کمر توڑ دی اور روپے کی قدرمیں تیزی سےکمی ہوئی عالمی سازش کےنتیجےمیں پاکستان کومصیبت کاشکارکیاگیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد سے غیرملکی سازش کو ناکام بنایا گیا عوامی طاقت کےبغیرعالمی سازش کو ناکام بنانا ممکن نہیں تھا عوام ملک کیلئے کسی بھی معاملے پر سمجھونہ نہیں کر سکتےہیں غربت اور برے حالات میں گزارہ ہو سکتا مگر غلامی میں نہیں ہم نے ہر معاملے پر امریکا سے پوچھنا ہے تو آزادی کیوں حاصل کی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بڑے معرکے کی کامیابی پر تمام کارکنان کو مبارکبادد یتا ہوں ماضی میں اتنا بڑا انقلاب نہیں آیا جتنا بڑا عمران خان لایا ہے 4 ماہ کےاندرپی ٹی آئی نےملکی سیاست کاپانسہ پلٹ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…