ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ڈپٹی سپیکر واثق قیوم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکمران اتحاد کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ایوان میں تحریک انصاف کی قانونی حکومت ختم کرنے کیخلاف مذمتی اورچیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران

سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد کثرت رائے سے منظو رکر لی گئی،اسمبلی پروسیجر بل 2022 کی منظوری کے ذریعے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات دوبارہ بحال کر دئیے گئے۔ پنجا ب اسمبلی کا اجلاس سپیکر محمد سبطین خان کی صدارت میں مقررہ وقت ایک بجے کی بجائے 2گھنٹے 15منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین نے شرکت نہ کی۔ سپیکر محمد سبطین خان نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے ہفتہ کے روز پانچ بجے تک کاغذات حاصل کئے جانے تھے اور پانچ بج کر 10منٹ پر سکروٹنی کا عمل ہونا تھا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے واثق قیوم عباسی نے کاغذات نامزدگی حاصل کی اور جانچ پڑتال میں ان کے کاغذات درست قرار پائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی رکن اسمبلی کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے جس کی وجہ سے واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں جس پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے۔ بعد ازاں سپیکر محمد سبطین خان نے ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر اپوزیشن کا کوئی رکن ایوان میں موجود نہ تھا۔۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی اور پارٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

رکن اسمبلی ہاشم ڈوگر کی نشاندھی پر راجہ بشارت نے ایوان کو بتایا عمران خان کی ہدایت پر ایک اینٹی وکٹم مائزیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کا ایک اجلاس ہو چکا ہے،تمام اضلاع کے صدور سے تفصیلات مانگی گئی ہیں اور اس کمیٹی نے اپنی تجاویز بھی تیار کی ہیں جس کے تحت 23, 24,25 مئی کوہونے والی تمام ایف آئی آر ز ختم کی جائیں گی، جن افسران اور اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ِان کے خلاف بھی کاروائی

ہوگی،جیسے ہی کابینہ تشکیل پاتی ہے فوری اس پر کام کیا جائے گا،اس کی رپورٹ بھی جلد ایوان میں پیش کی جائے گی۔اجلاس میں حکومتی رکن کی جانب سے تحریک انصاف کی قانونی حکومت ختم کرنے اورچیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی آؤٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنے کے لئے قواعد کی معطلی کی تحریک پیش کی جانا تھی لیکن محرک نے پہلے قررداد پیش کر دی جس پرسیکرٹری اسمبلی

عنایت اللہ لک اپنی نشست سے اٹھ کر محرک کے پاس آئے اور انہیں اسمبلی رولز کے بارے بتایا۔جس کے بعد رکن نے قواعد کی معطلی کی تحریک پیش کی اور پھر ایوان میں قراداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان ایک عالمی سازش کے نتیجے میں تحریک انصاف کی قانونی حکومت کو ختم کرنے کی مذموم حرکت کی مذمت کرتا ہے، اس سازش کے نتیجے میں ملکی سیاسی صورتحال میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی اور درآمد

حکومت کی طرف سے ملکی معیشت پر کئے گئے کاری واروں کے نتیجہ میں شدید مہنگائی،معاشی ابتری اور زبوں حالی کی صورتحال ہے، یہ ایوان اس صورتحال میں شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔یہ ایوان موجودہ ملکی صورتحال میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے ذمہ داران کردار ادا کرنے کی توقع رکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کو گرداب سے نکالنے کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہی ہیں۔ یہ ایوان ناقابل ترید ٹھوس

شواہد کی بنیاد پر موجودہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہوں تاکہ صاف شفاف اور ایماندارانہ انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک قابل قبول اور غیر متنازعہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کریں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اجلاس کے دوران ایک بل بھی منظور کیا گیا جس میں پنجاب اسمبلی کو ایک بار پھر سیکرٹری

اسمبلی کے ماتحت کردیا گیا۔سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے بل پیش کرنے کیلئے قواعد کی معطلی کی قراداد پیش کرنا تھی جوسپیکر نے خود ہی پیش کر دی جس بعد راجہ بشارت نے سپیکر کے پاس آ کر نشاندہی کی جس کے بعد راجہ بشارت نے قواعد معطلی کی قرارداد پیش کی جس کی منظوری کے بعد اسمبلی پروسیجر بل 2022 پیش کیا گیا جس کو کثرت رائے سے پاس کرلیا گیا۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس 15اگست دوپہر 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…