منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے جلد ٹھیک ہو جاؤں گا، شعیب اختر

datetime 30  جولائی  2022 |

میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے جلد ٹھیک ہو جاؤں گا، شعیب اختر

سڈنی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہاہے کہ

میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے کہ جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی

اور کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، خود کو چند روز میں چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں،

اس وقت تک سڈنی میں خوبصورت وقت گزار رہا ہوں، آسٹریلیا میں پہلے بھی بہت اچھا ٹائم گزار چکا ہوں۔

شعیب اختر کے اس ٹوئٹ نے ان کے چاہنے والوں کو تذبذب میں ڈال دیا تھا تاہم سابق فاسٹ بولر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے

ساتھ ایک ویڈیو بھی ڈالی گئی جس سے ان کے چاہنے والوں کی جان میں جان آگئی۔راولپنڈی ایکسپریس نے ویڈیو بیان میں

اپنی طبیعت سے متعلق پوچھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے کہ جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔

شعیب اختر نے اپنی رہائشگاہ سے سڈنی شہر کا خوبصورت نظارہ کرواتے ہوئے کہا کہ صبح جلدی اٹھ گیا تھا اس لیے ویڈیو بنا لی، انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کا نظارہ بھی کروایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…