ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مشعال کا نریندر مودی کو خط ، یاسین ملک کی رہائی کی اپیل

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)’ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن‘ (پی سی او) کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ انکے شوہر اور کشمیری حریت رہنما محمد یاسین کو فوری رہا کر کے ان کی خرابی صحت کے

حوالے سے بڑائی اور انصاف پسندی کا جذبہ دکھائیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے لکھا کہ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جو جموں و کشمیر کے سب سے طاقتور پرامن رہنماؤں میں سے ایک ہیں، اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تنہائی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک انصاف اور منصفانہ ٹرائل کے انکار کے خلاف 22 جولائی سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔مشعال نے لکھا کہ برسوں کی قید، اذیتوں اور متعدد بیماریوں کی وجہ سے ان کی صحت کی تیزی سے بگڑتی ہوئی حالت کیوجہ سے یاسین ملک کو دہلی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوںنے لکھا کہ میرے شوہر نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ انہوںنے ریاست بھارت کو ایک عرضی بھیجی تھی جس میں عدالتی ٹرائلز میں انہیں ذاتی طور پر پیش کرنے اور منصفانہ ٹرائل کی درخواست کی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کی درخواست پر غور نہیں کیا گیا لہٰذا بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے کی وجہ سے ان کے پاس کوئی قانونی چارہ نہیں رہ گیا اور انہوں نے بالآخر 22 جولائی 2022 سے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ مشعال نے خط میں لکھا کہ میں آپ( نریندر مودی) سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے میں فوری طور پر ذاتی دلچسپی لیں اور یاسین ملک کی نازک صحت کی حالت کے تئیں بڑائی اور انصاف پسندی کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ یاسین ملک تین دہائیوں سے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے تمام بین الاقوامی اصولوں، معاہدوں، جنیوا کنونشنز، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ماضی میں بھارتی حکومت اس حوالے سے یاسین ملک کیساتھ بات چیت بھی کرتی رہی ہے ۔ انہوںنے لکھا کہ یاسین ملک چاہتے ہیں کہ ان کی سرزمین کے لوگ امن، ہم آہنگی اور آزادی کے ساتھ رہیں

اور وہ اسی مقصد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوںنے مزید لکھا کہ چونکہ یاسین ملک عد م تشدد کی جدوجہد اور تنازعہ کشمیر کے پر حل پر یقین رکھتے ہیں لہذا اگر دوران حراست ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی ذمہ بھارتی ریاست ہو گی۔دریں اثنا، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے یاسین ملک کی صحت کی تیزی سے بگڑتی ہوئی حالت پر سخت احتجاج کیا۔اسلام آباد میںدفتر خارجہ کے ایک بیا ن میں کہا گیا کہ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے نام مشعا ل ملک کا تحریر کروہ مکتوب بھی ناظلم الامور کے حوالے کیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…