لندن (نیوزڈیسک) انگلینڈ نے ایشیز سیریز جیت کر پاکستان سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن چھین لی۔ قومی ٹیم کی چوتھی پوزیشن پر تنزلی ہوگئی۔ جنوبی افریقا کی پہلی اور آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ایشز سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ایشیز سیریز کی فاتح انگلش ٹیم تین درجہ ترقی کرکے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ سیریزسے قبل ایلسٹرکک الیون چھٹی پوزیشن پرفائز تھی تاہم آسٹریلیا پرتین دوکی فتح سے روایتی ایشیز ٹرافی جیت کر انگلینڈ نے پاکستان، نیوزی لینڈ اوربھارت کوایک ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔ ایک سوپچیس پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آسٹریلیا سات ریٹنگ پوائنٹس کی کمی کے باوجود ایک چھ پوائنٹ لیکر دوسرے نمبر پرہے۔ انگلینڈ کے ایک سودو پوائنٹس ہیں۔ ایک پوائنٹ کی کمی سے کی تیسری پوزیشن پرتنزلی ہوگئی۔ یواے ای میں انگلیڈ سے سیریز جیت کر پاکستان تیسری پوزیشن واپس لے سکتاہے۔نیوزی لینڈ 99، بھارت 97 اورسری لنکا بانوے پوائنٹس کی بدولت بالترتیب پانچویں ،چھٹے اور ساتویں نمبر پر فائز ہے۔ بھارت اورسری لنکا کی پوزیشن جاری باہمی سیریز کے بعد تبدیلی ہوسکتی ہیں۔