لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین سال قبل امریکی شہری کے اغوا ءمیں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد رمیز یاسین کو خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو سے گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد تین سال قبل ماڈل ٹاﺅن کیو بلاک سے اغوا ءہونے والے امریکی شہری وارن وائن اسٹائن کے اغوا میں بھی ملوث ہے ۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کے قبضہ سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر کے اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔