جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے،پنجاب کابینہ کی تشکیل سمیت پارٹی امور

اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا ء خواجہ سعدرفیق، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ،سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے۔اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنا اللہ خان نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تریسٹھ اے کی تشریح انتہائی اہمیت کا حامل معاملہ ہے اس لئے معزز عدالت کو اس حوالے سے فل کورٹ تشکیل دینا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ نے شرکاء کو زیر سماعت مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی آگاہی دی۔ اجلاس میں مختلف مراحل میں پنجاب کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال اور اس تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی گفتگو کی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کابینہ فوری طور پر تشکیل دی جائے، پارٹی ذرائع کے مطابق ممکنہ وزراء میں میاں مجتبیٰ، شجاع الرحمان، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، محمد منشاء اللہ بٹ، خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان اور سردار اویس لغاری شامل ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے تین اور آزاد ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…