اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوروزہ ہیلتھ ڈائیلاگ آج 25 جولائی سے شروع ہوگا ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں چار رکنی وفد ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گیا ،امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر حکام آج وفد میں شریک ہوں گے ، دونوں اطراف صحت کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے جامع ایجنڈا پر بات چیت کریں گے ۔ترجمان کے مطابق مزاکرات کے مختلف سیشن میں وزارت صحت کے حکام۔اور ماہرین اور حکام پاکستان سے ورچوئلی شرکت کریں گے ۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ صحت کے بارے میں مزاکرات پاکستان اور امریکہ میں قریبی تعلقات کی مثال اور اہم ترین سنگ میل ھے،پاکستان اور امریکہ میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 75وہویں سالگرہ شاہان شان سے منانے کی ایک کڑی ہے ۔