منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

54لاکھ ٹوئٹر صارفین کی چوری شدہ معلومات فروخت کیلیے پیش

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی) ایک سائبر حملہ آور نے ٹوئٹر میں ایک کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 54 لاکھ ٹوئٹر اکائونٹس کے روابط کی تفصیلات تک رسائی حاصل کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حملے کی صورت میں سامنے آنے والے ڈیٹا میں وہ ٹوئٹر ہینڈلز شامل ہیں

جن سے فون نمبر اور ای میلز ایڈریس جڑے ہیں۔اس حملے میں ان صارفین کا ڈیٹا بھی سامنے آیا ہے جنہوں نے ٹوئٹر پر اس طرح سے ڈھونڈے جانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ حملہ آور نے ایک ہیکنگ فورم پر اس ڈیٹا کا ایک نمونہ پیش کرتے ہوئے مکمل ڈیٹا بیس 30 ہزار ڈالرز میں فروخت کرنے کی پیشکش بھی کردی ۔بریچ فورمز کے مالک نے لیک ہونے والے اس ڈیٹا کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ سارا ڈیٹا جنوری کی ولنریبلیٹی رپورٹ کے ذریعے اخذ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ییکرز نے دعوی کیا کہ ان کے پاس چوری شدہ ڈیٹا میں سلیبریٹیز سے لے کر کمپنیوں تک کا ڈیٹا شامل ہے۔ہیکر ون کے ایک صارف ژِرینووسکی کی جانب سے جنوری میں دی جانے والی ایک تفصیلی پوسٹ کے مطابق اس مسئلے میں ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ ایپ اور ٹوئٹر آتھرائزیشن پروسیس میں ایک بگ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ہر اس صارف کی ٹوئٹر آئی ڈی کو حاصل کر سکتا ہے جو فون نمبر یا ای میل شامل کرتا ہے۔ پوسٹ میں ٹوئٹر آئی ڈی کو کسی اکانٹ کے یوزر نیم کے تقریبا برابر ہی بتایا گیا۔ژِرینووسکی کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹ کے 5 دن بعد ٹوئٹر اسٹاف نے اس مسئلے کو ایک جائز سیکیورٹی مسئلہ قرار دیتے ہوئے ان کو 5040 ڈالرز کا انعام دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…