ایتھنز(این این آئی)یونانی جزیرے لیسبوس کے پہاڑی جنگلات میں لگی جنگل کی آگ نے ویٹیرا کے ساحلی تفریحی مقام میں مکانات کو تباہ کر دیا۔ دوسری طرف مزید فائر فائٹر طیارے آگ پر قابو پانے کے آپریشن میں شامل ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیسبوس کے جنوبی حصے میں آٹھ کلومیٹر کے ریتیلے ساحل کے ساتھ واتیرا کا تفریحی مقام سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔اس سے پہلے دن میں سیاحوں اور پرہجوم ریزورٹ کے مکینوں کو وٹیرا گاں میں جنگل کی آگ سے گھروں کو تباہ کرنے کے بعد وہاں سے نکالا گیا تھا۔فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے لیے سات طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں جو شمالی یونان سے کمک کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔