برسلز (این این آئی)یورپی یونین میں ایک ہفتے کے دوران منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد دگنی ہوکر 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔یہ بات یورپی کمشنر برائے صحت اور فوڈ سیکیورٹی سٹیلا کیریا کیدیس نے نے بتائی۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یورپ میں منکی پاکس کی بیماری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے آگاہ کیا کہ ہم نے یورپی ہیلتھ ایمرجنسی کی سروس (HERA) کے ذریعے فوری طور پر اس کی ویکسین کا انتظام کر کے 25 ہزار خوراکیں اپنے 6 ممبر ممالک کو فراہم کردی ہیں۔یورپی کمشنر کا کہنا تھا کہ 54000 سے زائد خوراکیں ہیرا کے پاس موجود ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ منکی پاکس کی مزید ویکسین کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔