ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے،سعد رفیق

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) و فا قی وزیر ریلوے خوا جہ سعد ر فیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے،مسلم لیگ( ن) کا ووٹ بینک برقرار رہا ہے، پی ٹی آئی کا کوئی سیلاب نہیں آیا، ضمنی انتخابا ت میں جو پانچ نشستیں جیتی ہیںیہ پی ٹی آئی کی تھیں ،ووٹرز کو ٹھیک طرح جوڑ نہیں سکے،مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے۔

سیاست دانوں کی کھال بہت موٹی ہوتی ہے،پنجاب حکومت کے لیے فائٹ بیک کریں گے،ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلہ رکھا جائے گا۔فارن فنڈنگ کا الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ نہیں سنا رہا،پارٹی سے کہوں گا کہ بولیں بات کریں، ہمیں بھی اب بولنے دیں بات کرنے دیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزارت کی وجہ سے ہم چپ بیٹھے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں کہا گیا کہ قیمتیں بڑھائیں،دوسری طرف الیکشن میں دھکیل دیا گیامیں نہیں سمجھتا کہ الیکشن میں انہیں کوئی مدد ملی ہو۔وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ(ن )کے سینئر رہمنا خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پر آنا چاہئے قوم اس فیصلے کی منتظر ہے ،انصاف کا ترازو سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے، ہماری جماعت کا ووٹ بنک موجود ہے اورہم پنجاب میں کم بیک کریں گے،عمران خان کے پیدا کردہ فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پر آنا چاہئے قوم اس فیصلے کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کے لئے ڈیڑھ سال تک جیلوں میں پڑے رہے اور ہمیں سننے والہ کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں عدل کا نظام ہونا چاہئے ایسا نہ ہو کہ طاقتور کو فوری انصاف مل جائے اور غریب مارا مارا پھرتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں کھل کر بولنا پڑے گا۔

ہمارے وزیر بننے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی زبان بند رکھیں اور عمران خان روزانہ کی بنیاد پر جھوٹ پر جھوٹ بولتا رہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی میں بھی یہ بات کی ہے ۔ہمیں اب ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا اور عمران خان کے پھیلائے فتنے کو انجام تک پہنچانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں کسی پر الزام تراشی نہیں کروں گا، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی نشستیں دوبارہ جیتیں ہیں، ہمارا ووٹ بنک موجود ہے اور ہماری جماعت پنجاب میں کم بیک کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غلط طریقہ کار اختیار کر رکھا ہے جو اس کی مرضی کے مطابق فیصلہ نہ کرے وہ اس کے خلاف بولنا شروع کردیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…