جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

چیف الیکشن کمشنرعمران خان کیخلاف توہین عدالت لگانے جارہے ہیں،کنور دلشاد کا دعویٰ

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنرکا بڑا فیصلہ آرہا ہے، وہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت لگانے جارہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشادنے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس

پرپریشان ہیں، مشیروں نے عمران خان کو دو طرح کی خبریں دی ہیں، ایک گروپ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں، انور منصور نے انہیں بریف کیا کہ وہ ممنوعہ فنڈنگ کیس ضبط کرلیں گے۔کنور دلشادنے کہا کہ عمران خان کی توجہ ہے کہ الیکشن کمیشن ایسا فیصلہ نہ کرلے جس سے ان پر اور پارٹی پر حرف آئے، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں یہ ساڑھے 4 سال التوا لیتے رہے، پھر اسکروٹنی کمیٹی آئی۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکا بڑا فیصلہ آرہا ہے، وہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت لگا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا سے آڈیو ویڈیوز منگوالی ہیں، الیکشن کمشنر آرٹیکل 204 ، الیکشن ایکٹ 217 شق 10 کے تحت کارروائی کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن اس باریمیں چارج شیٹ بھی کرنے والا ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس بھی ساتھ چلے گا لیکن ان کیخلاف اہم کیس توہین عدالت کاچل رہا ہے، جب عمران خان وزیراعظم تھے تو کیس اس وقت بھی چل رہا تھا، درمیان میں ممبران نے کہا کہ معاملہ درگزرکر دیتے ہیں، اس وقت ممبران نے کہا شاید عمران خان کو خود احساس ہوجائے، تاہم اب بات زیادہ آگے چلی گئی ہے، اب الیکشن کمیشن ممبران کہتے ہیں کہ ہماری رِٹ کا سوال ہے، ہماری ساکھ ختم ہو رہی ہے ایکشن لینا ہی لینا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس سپریم کورٹ کے اختیارات کے برابر اختیارات ہیں، اب وہ پوچھیں گے کہ آپ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر مریم نواز کے قدموں میں بیٹھے رہتے ہیں، وہ ویڈیو، آڈیودے دیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…