بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم شہباز شریف نے روزگار پروگرام کو فعال بنانے کیلئے نیشنل یوتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کیلئے سرکاری اور نجی ملازمتیں پیدا کرنے کیلیے قومی روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پروگرام کے تحت سالانہ 20لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے روزگار پروگرام کو فعال بنانے کیلیے نیشنل یوتھ ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر کے دورے کرے گی، وزیر اعظم شہباز شریف ٹاسک فورس کی کارکردگی خود مانیٹر کریں گے۔ٹاسک فورس وفاقی اور صوبائی وزارتوں، نجی کمپنیوں اور چیمبرز آف کامرس سے بھی رابطے کرے گی۔اس سلسلے میں وزیراعظم نیشنل یوتھ پروگرام بھی کاروبار کیلیے قرض اور تربیتی کام تیز کرے گا۔واضح رہے کہ قومی یوتھ پروگرام نے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور کنوینشنل ٹریننگ دینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے فنی تربیت، اورجدید آئی ٹی کورسز شروع کئے جائیں گے۔ٹاسک فورس بیرون ملک نوکریوں کے حصول کے لئے بھی مختلف ممالک سے رابطے شروع کرے گی۔ وزارت اوورسیز کے ذیلی اداروں کو ایشیائی و یورپی ممالک میں روزگار کے حصول کا ہدف دیا جائے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…