جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی، ارسلان خالد آڈیو لیک کی تحقیقات ،درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی اورارسلان خان کی آڈیو لیک پرتحقیقات کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی اورارسلان خالد کی لیک آڈیو سے متعلق تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے درخواست گزار شہری کے وکیل پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسارکیا کہ ایک آڈیو لیک ہوئی ہے آپ چاہتے ہیں ہم تفتیش کریں؟ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا کام ایک تفتشیی کا ہے ؟ کیا آپ اس آڈیو سے متاثرہ فریق ہیں؟جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دو پرائیویٹ لوگوں کی گفتگو پر عدالت رِٹ کیسے جاری کرے۔جب ایسی رِٹ ڈرافٹ کریں تو سوچ سمجھ کر کیا کریں کہ مانگ کیا رہے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک پورا سمندر تھا جس کو درخواست میں لکھا ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نیکہا کہ یہ سمندر ہے یا گلیکسی ہمیں اس سے غرض نہیں ہے۔اس میں پورا پاکستان آجائے گا کیا ہم سب پر بیٹھ کر تفتیش کرتے رہیں؟عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…