بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

مشرق وسطیٰ میں چین، روس یا ایران کیلئے خلاء نہیں چھوڑیں گے، امریکا

datetime 18  جولائی  2022 |

جدہ(این این آئی) صدر جو بائیڈن نے عرب ممالک کے سربراہان سے خطاب میں کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں دوسری عالمی طاقتوں کو اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع نہیں دے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے جدہ میں عرب ممالک کے سربراہان کے ’’سیکیورٹی اینڈ ڈیلوپمنٹ سمٹ‘‘ سے خطاب میں کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔

چین، روس یا ایران کے لیے مشرق وسطیٰ میں خلا نہیں چھوڑیں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ صرف اْن ممالک کا ماتقبل روشن ہے جو اپنی آبادی کی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں اور جہاں شہری کسی خوف کے بغیر اپنے سربراہان سے سوال اور ان کی پالیسیوں پر تنقید کر سکتے ہیں۔اجلاس سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضطوطی سے مشترکہ مفادات کے حصول میں مدد ملے گی اور خطے میں سلامتی و ترقی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔اجلاس سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے بھی خطاب کیا اور خطے میں استحکام اور پائیدار امن و امان کے لیے فلسطین سمیت تمام مسائل کے حل پر زور دیا۔اجلاس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد سے بھی ملاقات کی تھی اور مشرق وسطیٰ میں تحفظ، استحکام اور امن و امان سے متعلق معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی تھی۔ قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات میں اسرائیل سے تعلقات سمیت خطے کو درپیش مسائل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔امریکی صدر جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا 4 روزہ دورہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں ان کا پہلا پڑائو اسرائیل تھا جس کے بعد وہ فلسطین گئے اور پھر سعودی عرب پہنچے اور عرب سربراہان کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…