جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

لیگی ایم پی اے کی پرویز الٰہی کی حمایت کی خبروں کی تردید

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی غیاث الدین پراچہ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کے

استعفے کے ساتھ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی حمایت کی تردید کر دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے، کسی سے ملاقات کی نہ استعفیٰ دینے کا سوچا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا، میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے رکھا ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…